سیکرٹری خزانہ اور آڈیٹر جنرل کی چپقلش کا معاملہ وزیراعظم کو بھجوا دیا: وزیر مملکت سلیم مانڈوی والہ
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سیکرٹری خزانہ اور آڈیٹر جنرل کے مابین چپقلش کا معاملہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیا ہے۔ دو سینئر افسران کی چپقلش کے منفی اثرات مرتب ہوئے اس پر جلد راست اقدام کیا جائے گا۔ اختلافات ذاتی نوعیت کے ہیں اس کا آڈیٹر جنرل آفس کے ملازمین کی اپ گریڈیشن سے کوئی تعلق نہیں ۔