بہاولپور:اغوا اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
بہاول پور(نامہ نگار) بہاولپورکے نواحی علاقہ میں پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکوﺅں نے 26دسمبر کو موضع پکھی وار سے 20لاکھ روپے تاوان کیلئے 3نوجوانوں کو اغوا کیا تھا تاوان نہ ملنے پر ڈاکووﺅں نے ایک نوجوان کو قتل کردیا تھا۔جس کے بعد ورثا نے 20 لاکھ روپے ادا کر کے باقی 2 مغویوں کو بازیاب کرا لیا تھا،ملزمان مغویوں کے خاندان کومقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے۔پولیس مقابلے میں شامل ایس ایچ او ارشاد کے مطابق ملزمان نے صبح چھ اور سات بجے کے قریب حملہ کیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کا گھیراﺅ کرلیا ،دو طرفہ مقابلے کے بعد تینوں ملزمان خلیل احمد ،سجاد اور مصطفی مارے گئے ،تینوں ملزمان کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔