شیڈول بینکوں نے حکومت کو مزید 62 ارب روپے فراہم کر دئیے
کراچی (این این آئی)شیڈول بینکوں نے ہفتے بھر میں حکومت پاکستان کو نئے قرض کی مد میں 62 ارب روپے فراہم کر دئیے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 25 جنوری کو ختم ہونےوالے ہفتے تک شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم 863 ارب سے تجاوز کرگیا۔ ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کو مزید 38 ارب کی ادائیگی کی گئی۔مرکزی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بینکوں کو حکومت پاکستان کے ساتھ نجی شعبے کو قرض دینے کی ہدایت کی تھی۔