فیس بک پر منموہن سنگھ کے خلاف بیان دینے پر بھارتی شہری گرفتار
لکھنو (این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے خلاف بیان دینے پر پولیس نے آگرہ کے رہائشی سنجے چودھری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم آئی ٹی انجینئر اور نجی سکول کا ہیڈ ماسٹر ہے جو کہ آگرہ کے مضافاتی علاقے کا رہائشی ہے، ملزم کو گرفتار کر کے اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل سم پولیس نے قبضے میں لے لی۔