• news

الیکشن کمشن ارکان کے تقرر میں آئینی سقم موجود ہے: ایس ایم ظفر

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر قانون اور معروف وکیل ایس ایم ظفر نے الیکشن کمشن اراکین کے تقرر کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن اراکین کے تقرر میں آئینی سقم موجود ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی نے کمشن کے اراکین کے تقرر کے لئے طے شدہ ضابطہ کار پر عمل نہیں کیا۔ ایس ایم ظفر نے بتایا کہ انہوں نے وزیر قانون کو اس آئینی سقم سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس آئینی سقم کو دور کرنے کے لئے انتخابات ملتوی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر کسی نے ان سے دریافت کیا تو آئینی سقم دور کرنے کا طریقہ کار بتا دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن