عاصمہ جہانگیر کی ممکنہ نگران وزیراعظم تقرری کے خلاف متحدہ تحریک ختم نبوت پرسوں یوم احتجاج منائے گی
چیچہ وطنی (نامہ نگار) عاصمہ جہانگیر کو ممکنہ طور پر نگران وزیراعظم بنائے جانے کے خلاف 08 فروری کو متحدہ تحریک ختمِ نبوت پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں ”یوم احتجاج“ منایا جائے گا۔ ساہیوال ڈویژن میں بھی اجتماعات جمعة المبارک کے دوران مذمتی قراردادیں منظور کی جائےں گی، متحدہ تحریک ختمِ نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیئر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا کہ (آج) 6 فروری بدھ کو 2 بجے سہ پہر مختلف دینی جماعتوں کے رہنما لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے اور دینی جماعتوں کے ردِعمل کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔