سلامتی کونسل صومالیہ پر عائدہتھیاروں کی پابندی اٹھانے پر غور کرے: بانکی مون
نیویارک(اے پی اے )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل صومالیہ کیخلاف عائد کی گئی ہتھیاروں پر پابندی اٹھانے پر غور کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے سلامتی کونسل میں پیش رپورٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ صومالی فوج کو آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ملک کیخلاف ہتھیاروں پر عائد کی گئی پابندی اٹھانے پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صومالیہ کے اندر اور باہر نئی مستحکم صومالی حکومت کیخلاف متعدد عناصر برسرپیکار ہیں اسلئے ضروری ہے کہ ہم ایسے عناصر سے محتاط رہیں۔