• news

سری لنکا کو شکست دینے کے بعد قومی ٹینس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

لاہور (آئی اےن پی) سری لنکا کو ڈیوس کپ ٹائی میں شکست دینے کے بعد پاکستان ٹینس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن پر زور دیں گے کہ وہ اپریل میں ڈیوس کپ ٹائی کے لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان آنے کے لئے دبا ڈالے۔سری لنکا کو اس کی سرزمین پر ڈیو س کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے مرحلے میں شکست دینے کے بعد کراچی پہنچنے پر اعصام الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیابی ممکن ہوئی۔ انہو ں نے کہا کہ گرم موسم اور کورٹ پر پھسلن کے باوجود پاکستانی ٹیم کی کامیابی حوصلہ افزا ہے۔ اعصام نے کہا کہ اپریل میں نیوزی لینڈ کو ڈیوس کپ میچ کے لئے پاکستان آنا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کو انہیں پاکستان میں کھیلنے کے لئے دبا ڈالنا چاہئے۔ انکار کی صورت میں میچز نیوٹرل مقام پر منعقد کریں کیونکہ نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن