• news

حکومت کا پنجاب کی صنعتوں کو آج سے ہفتے میں 2 دن گیس دینے کا اعلان

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو آج (جمعرات) سے ہفتے کے 2 دن گیس کی سپلائی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ڈاکٹر عاصم نے آپٹما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور I اور لاہور II میں ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی ہر جمعرات اور جمعہ کو ہو گی جبکہ فیصل آباد اور ملتان میں ٹیکسٹائل ملوں کو گیس سپلائی ہر پیر اور منگل کو ہو گی۔ آپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، مرکزی چیئرمین احسن بشیر، پنجاب کے چیئرمین شہزاد علی خان اور دیگر عہدیداروں نے صدر، وزیراعظم اور مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کا انڈسٹری کو فروری کے پہلے ہفتے میں انرجی سپائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ حکومت نے صنعتوں کو 2 دن گیس سپلائی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ ریجن کو 7 اور 8 فروری کو گیس ملے گی۔ سرگودھا، بہاولپور، ملتان کی فیکٹریوں کو 11، 12 فروری کو اور گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی فیکٹریوں کو 11 اور 12 فروری کو گیس ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن