• news

دوہری شہریت :35 ارکان پنجاب اسمبلی کی قسمت کے آج فیصلے کا امکان

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دوہری شہریت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے 35 ارکان کو آج الیکشن کمشن نے طلب کر رکھا ہے اور ان کی قسمت کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ پہلے ان ارکان کی تعداد 23 تھی تاہم الیکشن کمشن نے دوہری شہریت کے حوالے سے مزید 12 ارکان پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ ان میں سردار محمد حسین ڈوگر، فوزیہ بہرام، مخدوم سید سعدی مغل، مخدوم سید افتخار گیلانی، رضیہ جوزف، ڈاکٹر مسرت حسین، ڈاکٹر سمیعہ امجد، زیب جعفر، اویس شاہد، شاہان ملک، تنویر اسلام، ظفر ذوالقرنین اور شہریار ریاض شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ارکان سماعت کرینگے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے بھی کمشن ارکان سے ملیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن