روسی صدر کی جانب سے بطور تحفہ دی گئی بلی پانچ ماہ بعد جاپانی گورنر کے پاس پہنچ گئی
ٹوکیو(آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جاپانی گورنر کو تحفے میں دی گئی بلی ” میر“ پانچ ماہ بعد انہیں مل گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی صوبہ ایکیتا بریفکیچر کے ترجمان روسی صدر کی جانب سے تحفے میں دی گئی سائبرین بلی کا روسی نام ” میر“ رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بلی اگست 2013ءکو جاپان پہنچی تھی تاہم پانچ ماہ تک ناریتا انٹرنیشنل ائرپورٹ پر رہی ہے جس کے بعد اب گورنر ایکتیا کے پاس پہنچ گئی ہے ۔