• news

کراچی :مزید 6قتل‘ علماکے قتل کے خلاف کل پرامن ہڑتال کا اعلان


کراچی (کرائم رپورٹر+ وقت نیوز) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعتوں کے 2کارکنوں سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاو¿ن سیکٹر 10میں گھر میں گھس کر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے یونٹ 122اورنگی ٹاو¿ن کے متحدہ کے کارکن محمد حیات ولد امیر عبداللہ کو سر اور سینے میں 5گولیاں مارکر ہلاک کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتول سرجانی ٹاو¿ن میں اپنا گھر بنوارہا تھا۔ فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ نورانی کباب ہاﺅس کے سامنے KESC کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ ایاز خان ہلاک ہوگیا۔ مقتول KESC کا ملازم ¾ میٹر ریڈر اور محمود آباد کا رہائشی تھا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ۔ مقتول اہلسنت و الجماعت محمود آباد کا سابق علاقائی عہدیدار تھا ۔سول ہسپتال کے قریب ملک بیکری کے سامنے رکشہ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب فرئیر تھانے کی حدود کالا پل ریلوے لائن کے قریب سے کینی ولد فرانسس جوزف کی لاش ملی۔کورنگی انڈسٹریل اور اتحاد ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ وقت نیوز کے مطابق گلشن اقبال کراچی کے علاقے لیموں میں سلنڈر دھماکے سے ایک خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔کیماڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دکاندار مارا گیا۔ مقتول مہمند ایجنسی کا رہائشی تھا۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کراچی میں ناقابل شناخت لاشوں کی اجتماعی نماز جنازہ پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نماز جنازہ اتوار کو ادا کی جائے گی۔ آن لائن کے مطابق دینی مدارس کے علماءو مشائخ اور مذہبی رہنماﺅں میں کراچی میں بدامنی ، قتل وغارت گری، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دینی مدارس کے طلباءوعلماءکے قتل کے خلاف کل کراچی میں پرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، علماءنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنا کاروبار بند رکھیں۔ بنوری ٹاﺅن کراچی میں دینی مدارس اور جامعات کے اکابرین اور دینی جماعتوں کا نمائندہ اجلاس وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اللہ خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں مفتی محمد تقی عثمانی ، مولا اسفند یار خان، مفتی محمد زرولی خان ، حکیم محمد مظہر، قاری محمد عثمان، مولانا اورنگزیب فاروقی ، مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مفتی عثمان یار خان سمیت علماءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جبکہ وفاق المدارس نے 8فروری کو کراچی میں ہونے والی علماءکی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن