• news

پٹھان ہوں، طالبان سے اپنی بات منوا سکتا ہوں: ڈاکٹر قدیر


کراچی (خصوصی رپورٹ) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح طالبان بھی ان کو اپنا محسن سمجھتے ہیں اسی لئے وہ مجھے ثالث کا کردار دینے پر رضامند ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو میں شمالی وزیرستان جانے کو تیار ہوں۔ وقت گزارنے کی پالیسی پر عمل کیا تو مذاکرات نہیں ہونگے۔ مشرف قومی مجرم ہیں انہوں نے کرگل آپریشن پر کور کمانڈرز کو بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں پٹھان ہوں طالبان سے اپنی بات منوا سکتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن