• news

دہشت گردی سے پورے معاشرے کو خطرہ ہے‘ شواہد نہ ہونے سے مجرم رہا ہو جاتے ہیں : وزیراعظم


اسلام آباد (اے پی اے) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس کا متحرک ہونا ضروری ہے۔ شواہد کی عدم دستیابی کے سبب ملزمان رہا ہو جاتے ہیں۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ تفتیشی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت محکمہ پولیس کو مزید فنڈز فراہم کرے گی تاکہ بین الااقوامی ٹرینرز اہلکاروں کی تربیت کریں۔ اے ایس پی افسران کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ ہوئی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور افسران میں اسناد تقسیم کیں۔ وزیراعظم نے پولیس گریجوایٹس سے خطاب میں کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس کا متحرک ہونا ضروری ہے۔ شواہد نہ ہونے کے باعث مجرم عدالتوں سے رہا ہو جاتے ہیں، مجرموں کو سزا دلانے کیلئے جدید طریقہ تفتیش اپنانا ہو گا۔ دہشت گردی سے پورے معاشرے کو خطرہ ہے، لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ موجودہ اسمبلی نے فیئر ٹرائل بل پاس کر کے بہترین کام کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔ امید ہے پولیس افسر تھانہ کلچر کو تبدیل کر دیں گے، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنا جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز انتہائی جرا¿ت اور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ دہشت گردی ہمارے لئے خطرہ بن چکی ہے جو پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے اس کے خاتمے کے لئے ہمارے ادارے اور فورسز پوری طرح تیار ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں، جس انداز میں ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن