محمد علی درانی فنکشنل لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر مقرر
لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کے روح رواں محمد علی درانی مسلم لیگ فنکشنل میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہیں مسلم لیگ فنکشنل کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی درانی نے کہاکہ اُن کا اولین مقصد مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کا اتحاد کروانا ہے۔ بلوچستان اور پنجاب میں جو مسلم لیگی گھروں میں بیٹھ چکے ہیں ان سے رابطہ کرکے وہ انہیں پیر صاحب پگاڑا کی قابل قبول قیادت میں فعال کریں گے۔ مسلم لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ایک نوبل مشن ہے۔ پیر صاحب پگاڑا کے ساتھ مل کر وہ اس کے لئے بھی دل و جان سے کام کریں گے اور الیکشن سے پہلے مسلم لیگی دھڑوں کا اتحاد پاکستان اور مسلم لیگیوں کے مفاد میں ہو گا۔