عام انتخابات وقت پر، نگران حکومتیں سیاسی قوتوں کی مشاورت سے بنیں گی: زرداری
کراچی(این این آئی)صدر زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے اور نگراں حکومتیں سیاسی قوتوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں گی۔ کراچی میں قیام امن کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ یہ باتیں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ٹےلی فون پر مختصر گفتگو میں کیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر کو کراچی سمیت سندھ کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں قیام امن کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق صدر نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبے میں عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اقدامات کئے جائیں۔