• news

ملتان: خاوند کے ناجائز تعلقات کا جرم، پنچایت کے فیصلے پر بیوی کو سرعام برہنہ کر دیا، بھارتی اخبار کا دعویٰ


نئی دہلی + مظفر گڑھ (اے پی اے) بھارتی اخبار ٹائم آف انڈیا کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے مظفرگڑھ میں پنجائت کے فیصلے پر عورت کو سرعام برہنہ کر دیا گیا۔ پنچائت نے متاثرہ خاتون کلثوم مائی کے شوہر کے بلال نامی شخص کی بیوی سے ناجائز تعلقات کے بنا پر اس کی بیوی کو سرعام برہنہ کرنے کا حکم دیا جس کی تکمیل مخالفین نے مقامی لوگوں کے سامنے کر دی۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے بلال اور اس کے دیگر رشتہ داروں نے اس پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دئیے۔کلثوم کا کہنا ہے اس کے خاوند کو بلال نامی شخص کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد پنچائت نے کلثوم کی تذلیل کر کے بدلہ لینے کا فیصلہ دیا جس کی تکمیل کے لئے مجھے مقامی لوگوں کے سامنے ذلیل کیا گیا جس کے بعد نواز کو چھوڑ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے اس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن