• news

20 من مردہ گوشت لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام‘ 2 ملزم گرفتار

لاہور + فیروز والا (اپنے نمائندے سے + نامہ نگار) سگیاں پل ناکہ پر پولیس نے کیری ڈبہ میں بیس من سے زائد مردہ گوشت قبضے میں لے کر دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق سگیاں پل پر پولیس ناکہ پر ایک کیری ڈبہ کو روکا جس میں شدید بدبو آ رہی تھی جب ٹرک کو چیک کیا گیا تو اس میں جانوروں کا مردہ گوشت تھا اسی دوران ملزمان خرم اور جاوید کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ جانوروں کا مردہ گوشت دیگر شہروں کے ہوٹلوں پر سستے داموں فروخت کرتے ہیں۔ کرشن نگر کا رہائشی عدنان کو بھی سپلائی کرتے تھے جو تقریبات‘ شادی ہال اور شہر کی معروف باربی شاپ پر فروخت کرتے تھے جسے شہری چسکے لگا کر کھاتے تھے۔ پولیس نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل کی ہداےت پر میٹ انسپکٹرز نے ناقص و مضر صحت گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کر تے ہوئے گذشتہ اےک ہفتہ کے دوران 126قصابوں کی دکانوں پر چھاپے مارے اور مضر صحت گوشت بیچنے والے 39قصابوں کیخلاف مقدمات درج کروا ئے گئے۔ جنہیں 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 175کلو گرام مُضر صحت گوشت تلف کرواےا گےا۔

ای پیپر-دی نیشن