• news

جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کا بیٹنگ شعبہ فلاپ ہوگیا : محمد عامر


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپاٹ اور میچ فکسنگ میں پابندی کے شکار محمد عامر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کے شعبہ کا ڈر تھا کہ وہ فلاپ ہو جائے گا اور ایسا ہی ہوا۔ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں مقامی سکول کے سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی با¶لنگ کا معیار بھی انتہائی ناقص رہا ہے۔ پاکستانی با¶لرز کی سپیڈ 120 سے 130 کے درمیان رہی اگر ہمارے با¶لرز 140 کی سپیڈ سے با¶لنگ کرتے تو میزبان ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بلے بازوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ پاکستان ٹیم کے لئے اہم ہے کیونکہ اسے میزبان ٹیم کے ہاتھوں ایک میچ کا خسارہ ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا شمار دنیا کی نمبر ون ٹیموں میں ہوتا ہے اس کے خلاف کامیابی کے لئے تمام کھلاڑیوں کو مل کر اچھا پرفارم کرنا ہوگا۔ اس موقع پر محمد عامر نے سٹیج اور فلم کے اداکار افتخار ٹھاکر کے ساتھ تھری لیگ ریس میں بچوں کے ساتھ ریس لگائی۔

ای پیپر-دی نیشن