آئی سی سی کا ویمنز ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کےلئے میچ آفیشلز کا اعلان
دبئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں جاری ویمنز ورلڈکپ سپر سکس مرحلے کےلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ سپر سکس مرحلے کے دوران روچیرا پالی یاگرو، سری کاپریساد، ونیت کلکرنی، کیتھی کراس، ڈیوڈ جوکس، شان جارج، بودھی پرادھان، شاہول حمید، احسن رضا، این ریمیج، مارک ہاتھرون، گریگوری بریتھ ویٹ اور شمس الدین ایمپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سپر سکس مرحلے کا اختتام 13 فروری کو سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری میچ سے ہو گا۔