جنوبی افریقہ کیخلاف موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا : وہاب ریاض
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے فاسٹ با¶لر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف موقع دیا تو مایوس نہیں کرونگا۔ مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہوں جس کا ثبوت ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کیا ہے۔ ایل سی سی اے گرا¶نڈ لاہور میں قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچ میں شاندار با¶لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ایک ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو ہونے والی شکست پر تنقید بلاجواز ہے۔ پاکستان ٹیم کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشن بہت اچھی ہیں، سلیکشن کمیٹی نے موقع دیا تو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا¶ں گا۔