• news

میچ ریفری کا گراونڈ گیلی کا بہانہ بنا کر میچ شروع کرانے سے انکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بااختیار میچ ریفری کا کارنامہ، گرا¶نڈ گیلی کا بہانہ بنا کر میچ مقررہ وقت پر شروع کرانے سے انکار کر دیا۔ قائداعظم ٹرافی کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے روز گیلی گرا¶نڈ پر 14 اوورز کا کھیل کرا دیا جبکہ دوسرے روز بارش ہوئی نہ ہی مطلع ابرآلود ہوا۔ گیلی گرا¶نڈ کا بہانہ بنا کر دھوپ کا مزا اٹھاتے دکھائی دئیے۔ کرکٹ حلقوں میں میچ ریفری کے اس عمل پر شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے جانبداری کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پی سی بی کو اس معاملے کا نوٹس ضرور لینا چاہئے کہ میچ ریفری سعادت علی نے کس کے ایماءپر ایسا کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن