• news

صوفی غلام مصطفی تبسم کو دنیا سے گزرے 35 برس بیت گئے

کراچی (اے پی اے) حکومت پاکستان کی جانب سے صوفی تبسم کو ادبی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز دیا گیا۔ اے پتر ہٹاں دے نہیں وکدے.... جیسے شہرہ آفاق قومی ترانے کے خالق معروف شاعر صوفی غلام مصطفی تبسم کو دنیا سے گزرے 35 برس بیت گئے۔ صوفی تبسم کی پیدائش 4 اگست 1899ءکو امرتسر میں ہوئی، جہاں سے انٹرمیڈیٹ کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئے جہاں سے انہوں نے 1927ءمیں اردو اور فارسی ادب میں ایم اے کیا اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھانا شروع کیا اور یہ سلسلہ 1954ءتک جاری رہا۔ اس دوران انہوں نے فیض احمد فیض، نون م راشد اور احمد ندیم قاسمی جیسے معروف شعراکو بھی پڑھایا۔ تدریسی مصروفیات کے دوران ہی وہ ایک بہترین شاعر بن کر ابھرے۔ صوفی تبسم ہر میدان کے شہسوار تھے۔ نظم ہو یا نثر، غزل ہو یا گیت، ملی نغمے ہوں یا بچوں کی نظمیں، کہاں کہاں ان کے نقوش باقی نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن