• news

فلم انڈسٹری کے حالات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی :نرما

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی ہے ‘ جب بھی کام کے مواقع پیدا ہونگے بھرپور کام کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بتایا جائے آج انڈسٹری میں کہاں کام ہو رہا ہے اور کس اداکارہ کے پاس کتنی فلمیں ہیں۔ جب میں اس شعبے سے وابستہ ہوں تو ظاہر ہے اس میں ہی کام کروں گی ۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے حالات کی وجہ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی ہے اورجب بھی کام کے مواقع پیدا ہونگے بھرپور کام کروںگی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ کبھی بھی بے بنیاد پراپیگنڈے پر کان نہیں دھرے اس لئے کبھی کسی منفی بات کا جواب دینا پسند نہیں کیا ۔ میرا یہ ریکارڈ ہے کہ میں ہر کسی کے لئے مثبت سوچ رکھتی ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن