• news

اچھی فلموں کی مختلف زبانوں میں ڈبنگ کر کے عوام کیلئے پیش کرنا چاہئے : ارباز خان

لاہور( این این آئی)اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ میں یہ بتانے میں عار محسوس نہیں کرتا کہ آج بھی سیکھنے کے مراحل سے گزر رہا ہوں ‘ سینئرز اورجونیئرز کو برابر احترام دیتا ہوں جسکی وجہ سے تمام لوگ دل سے عزت کرتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ارباز خان نے کہا کہ آج کل پشتو فلموں میںمصروف ہوں لیکن اسکا ہرگزیہ مطلب نہیں کہ میں اردو اور پنجابی فلموں میں کام نہیں کرونگا بلکہ جب بھی کسی اچھے پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی تو اس میں ایک لمحے کی تاخیر نہیں کرونگا ۔ انہوںنے کہا کہ بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہوں اور دوستوں سے مبارکبادیں وصول کر رہا ہوں۔ انہوںنے مزید کہا کہ میری تجویز ہے کہ پاکستان میں کسی بھی زبان میں بننے والی اچھی فلموں کو مختلف صوبوںمیںبسنے والی عوام کی زبان میں بھی ڈبنگ کر کے پیش کرنا چاہئے ۔

ای پیپر-دی نیشن