سپاٹ فکسنگ کیس‘ اپیل کی سماعت‘ سلمان بٹ کے اہلخانہ نے منتیں مان لیں
لوزین+لاہور(نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) سپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی طرف سے دس سالہ پابندی کا شکار ہونےوالے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کی طرف سے پابندی کے خاتمے کےلئے اپیل کی سماعت آج کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں ہو گی۔ سلمان بٹ اور انکے وکیل کیس کی مضبوطی کے حوالے سے کافی مطمئن ہیں۔ لاہور میں مقیم سلمان بٹ کے اہلخانہ نے انکے حق میں فیصلے کےلئے خصوصی دعاﺅں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے خصوصی منتیں بھی مانی گئی ہیں جنہیں کیس کے فیصلے کے بعد پورا کیا جائےگا۔سپاٹ فکسنگ کیس کے سلسلہ میں فاسٹ باﺅلر محمد آصف گزشتہ روز عدالت پہنچے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سزا ختم ہو جائے گی ۔کرکٹر اور فاسٹ با¶لر محمد آصف نے کہا ہے کہ دوبارہ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ یہ بات انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے بعد عدالتی فیصلہ آ جائے گا۔ امید ہے فیصلہ میرے حق میں ہو گا۔