پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرےگی : معظم خان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کھیل کی ترقی کے لئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرئے گی تاکہ سا¶تھ ایشین گیمز میں پاکستان سائیکلسٹ وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرخ وزیر، شیخ مظہر، طارق علوی، شکیل احمد قومی چیمپئن، شہزادہ بٹ، سردار نزاکت (کوچ) بھی موجود تھے۔ معظم خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ساوتھ ایشین گیمز کی تیاری کے لئے جاری کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کیا جائے گا تاکہ بھارت میں ہونے والے گیمز میں میڈلز پاکستان کے نام ہو سکیں۔ تمام سابق سائیکلسٹ کو درخواست کی جائے گی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کیمپ میں رہنمائی کریں۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر منور بصیر کی زیرقیادت پنجاب سائیکلنگ کھیل کی ترقی کے لئے تمام اقدامات کو بروئے کار لائے گی۔