• news

بہاولپور جنوبی پنجاب میں صوبہ کیس : ہوا میں کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے : ہائیکورٹ


لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان نے بہاول پور جنوبی پنجاب صوبہ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ عدالت ہوا میں کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی اور کیس لٹکائے بھی نہیں جا سکتے۔ درخواست گذار نے عدالت میں صوبے کے قیام کے حوالے سے صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو بھیجا گیا پیغام داخل کرایا۔ عدالت نے اس پیغام کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا ۔ فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر صدراتی پیغام کی قانونی حیثیت پر آئینی دلائل طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید کارروائی 11فروری تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کو بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا ۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ کمشن کی طرف سے دیئے جانے والا بل پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اس کے بعد ہی حتمی منظوری کے لیے صدر کے پاس بھجوایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن