• news

وفاقی وزیر قانون سے ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے وفد کی ملاقات 3.5 ملین کی گرانٹ دی

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ وکلا برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی کے نظام کا بنیادی ستون ہے۔ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ گذشتہ روز بار کے صدر واجد علی اور بیرسٹر جمال شاہ کی قیادت میں وفد نے وزارت قانون میں وزیر قانون سے ملاقات، وزیر قانون نے ڈسٹرکٹ بار میں لائبریری اور بار کے ترقیاتی کاموں کے لئے 3.5 ملین کی گرانٹ دی۔

ای پیپر-دی نیشن