کوئٹہ: افغان باشندوں کا حج اور عمرے کی رقم لیکر فرار ہونیوالے ایجنٹ کیخلاف احتجاج
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) افغان باشندوں نے حج اور عمرے کی رقم لے کر فرار ہونے والے ایجنٹ کے خلاف گوالمنڈی تھانہ کوئٹہ میں شدید احتجاج کیا۔ متاثرین افغان باشندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رقم لے کر فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کر کے رقم واپس دلائی جائے۔