عاصمہ جہانگیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا سوچا بھی گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے: علامہ اعظم علی نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) محافظان ختم نبوت یونٹ ٹاﺅن شپ کے زیر اہتمام سیمینار سے مرکزی امیر علامہ اعظم علی نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کو نگران وزیاعظم بنانے کا سوچا بھی گیا تو ہمارے محافظ بھرپور مزاحمت کریں گے۔ سیمینار میں پیر اطہر القادری ۔پیر سید ذوالفقار حسین یوسفی، علامہ ذوالفقار مصطفٰی ہاشمی، پیر سید شہوار عثمانی، مفتی سیدعاکف شاہ اور محافظان کے یونٹس امیر، ناظمین اور محافظوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔