• news

جنوبی وزیرستان: ڈرون حملہ میں 2 القاعدہ کمانڈروں سمیت 9 شدت پسند جاںبحق، 5 زخمی

جنوبی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) جنوبی وزیرستان کے علاقے بابڑ غر میں جاسوس طیارے کے عملے میں 9 شدت پسند جاںبحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاسوس طیاروں نے تحصیل سراروغہ کے علاقے بابڑغر میں ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ڈرون حملے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک شدگان میں 2 القاعدہ کے کمانڈر اور 4 ازبک شدت پسند شامل ہیں۔ القاعدہ کے کمانڈر ابوماجد العراقی اور شیخ ابو وقاص کا تعلق یمن سے ہے، 35 سالہ کمانڈر ابو وقاص بم بنانے اور بارودی مواد بنانے کا ماہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن