الیکشن کمشن نے پی پی کے ایم این اے نواب شیر وسیر کی رکنیت ختم کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کی رکنیت ختم کر دی۔ نواب شیر وسیر کو ہائیکورٹ نے غلط اثاثے ظاہر کرنے پر نااہل قرار دیا تھا۔ نواب شیر وسیر وزیراعظم معائنہ کمشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ این اے 76 فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔جبکہ نواب شیر وسیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشن کی طرف سے رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے حیرت ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشن حکام نے بتایا تھا کہ وہ کمشن میں بلائیں گے۔ سپریم کورٹ نے میری درخواست پر گذشتہ روز ہی لاہور ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی الیکشن کمشن کو بھجوا رہا ہوں۔