• news

الیکشن کمشن کی تشکیل نو کیلئے طاہر القادری کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے الیکشن کمشن کی تشکیل نو کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن کے ارکان کے خلاف طاہر القادری کی درخواست کی سماعت 11فروری کو ہو گی۔ معاملے کی نوعیت کے پیش نظر درخواست کی سماعت 11فروری کو ہو گی۔ طاہر القادری نے درخواست میں الیکشن کمشن کے اراکین کی تقرری چیلنج کی تھی۔ طاہر القادری، اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن