دوسرے ٹیسٹ میں کھلاڑی خامیوں پر قابو پائیں گے: نوید چیمہ‘ پریکٹس میچ کل شروع ہو گا
کیپ ٹاﺅن (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ کوچز کھلاڑیوں کو ویڈیو کلپ کی مدد سے ان کی غلطیوں سے آگاہ کر رہے ہیں، اس گراﺅنڈ پر ہونے والے بعض پرانے میچوں کی ویڈیوز بھی دکھائی جا رہی ہے، ہمارا زیادہ تر فوکس فیلڈنگ اور بیٹنگ پر ہے، زیادہ توجہ فزیکل فٹنس پر دی جا رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ واٹ مور کی نگرانی میں دو بھرپور سیشن ہوئے ہیں، ہوٹل آ کر کوچز دوبارہ کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں۔کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں خامیوں پر قابو پالیںگے۔ پاکستان اور ویسٹرن پرونس انوی ٹیشن الیون کے درمیان دوروزہ پریکٹس میچ کل سے کیپ ٹاﺅن میں شروع ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔