• news

انڈر 16 بوائز ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے سلیکشن کمیٹی، شیڈول کا اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر 16 بوائز ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکشن کمیٹی اور شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرائل شیڈول کے مطابق 15 اور 16 فروری کو پشاور میں، 17 اور 18 فروری کو کراچی جبکہ 19 اور 20 فروری کو لاہور میں ہونگے۔ سلیکشن کمیٹی میں پی ایچ ایف کنسلٹنٹ طاہر زمان ، اجمل خان لودھی کوچ پاکستان ہاکی ٹیم، اولمپئن دانش کلیم، رانا ظہیر اور ریحان بٹ شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن