• news

قائداعظم ٹرافی: شعیب احمد‘ بابر نعیم‘ نواز احمد کی سنچریاں‘ افتخار انجم کی 5 وکٹیں

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز لاہور شالیمار کی ٹیم پہلی اننگز میں 322 رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ عمر اکمل 77، عمر ان بٹ 70 اور کامران اکمل 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور راوی نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 144 رنز بنائے، احمد شہزادنے 66 رنز بنا۔ حیدرآباد کی ٹیم پہلی اننگز میں کر اچی بلیوز کے 205 رنز کے جواب میں 141رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ کراچی بلیوز نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں پر 133رنز بنائے۔ راولپنڈی نے اسلام آباد کےخلاف پہلی اننگز میں 362 رنز بنائے۔ شعیب احمد 147، بابر نعیم 101رنز بنا کر نمایاں رہے۔ راﺅ افتخار انجم نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ سیالکوٹ نے کراچی وائٹس کےخلاف چار وکٹوں پر 144رنز بنائے۔ ایبٹ آباد اور ملتان کے مابین میچ میں تیسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ کوئٹہ اور پشاور کے مابین میچ میں پہلی اننگز فارفیٹ کرنے کے بعد پشاور کی ٹیم نے سات وکٹوں پر 322 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ نواز احمد 111 کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن