• news

بھارت نے او آئی سی کا تحقیقاتی مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا مطالبہ مسترد کردیا


نئی دہلی (اے پی پی) بھارت نے انسانی حقوق کی صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے تحقیقاتی مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے اسلامی تعاون تنظیم کے مطالبہ کو رد کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی امور خارجہ کی وزارت کے ایک ترجمان نے نئی دلی میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا ایسے معاملات میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ایک موقر بھارتی انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق امور خارجہ کے ترجمان نے یہ بات پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے حالیہ بیان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ای پیپر-دی نیشن