بھارت کی اقتصادی شرح نمو ایک دہائی میں کم ترین سطح 5 فیصد پر آجائے گی
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی اقتصادی شرح نمو رواں مالی سال 2012-13ءمیں 5 فیصد کی کم ترین سطح پر آجائے گی جو گزشتہ ایک دہائی میں کم ترین سطح ہے۔ مرکزی تنظیم برائے شماریات (سی ایس او) کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2012-13ءمالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی گروتھ 5 فیصد رہے گی جبکہ 2011-12ءمالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو 6.2 فیصد تھی۔