• news

امریکہ: نیویارک میں برفانی طوفان کا خدشہ، 4000 پروازیں منسوخ

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہر نیویارک میں برف باری کے طوفان کا خدشہ ہے۔ میئر نیویارک کے مطابق نیویارک میں 10 سے 14 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، طوفان کے باعث 2 دن میں 4000 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ امریکہ کی شمال مشرق ریاستوں میں بھی برف باری کا خدشہ ہے۔ ڈیئرائیٹ، مشی گن، لانگ آئی لینڈ، ملفورڈ اور کینٹی کٹ میں برف باری جاری ہے۔کینٹی کٹ، روڈ آئی لینڈ اور میساچوسٹس میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن