• news

بھارت اگنی 6 ایٹمی بیلسٹک میزائل کی تیاری کر رہا ہے: دفاعی حکام

نئی دہلی (آن لائن) بھارت طویل فاصلے تک مار کرنے والی ایٹمی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 6 کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی آر ڈی او کے سربراہ وی کے سراسویت نے بتایا کہ اگنی 6 بیلسٹک میزائل اعلیٰ سٹرٹیجک صلاحیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کثیرالمقاصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ایک ہی وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے ون ویپن سسٹم کے تحت وار ہیڈ لے کر جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن