• news

ٹیکس نادہندگان کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے روبرو عام انتخابات میں امیدواروں پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے اور این ٹی این نمبر ظاہر کرنے کی شرط کو لازم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ نادہندگان کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست چیمبر آف کامرس کے ڈائریکٹر الیاس مجید شیخ نے نوشاب اے خان ایڈووکٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔ موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمشن کی رپورٹ کے مطابق موجودہ 104سینیٹروں میں سے صرف 38نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائی جبکہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے 446میں سے 300ارکان ٹیکس کے نادھندہ ہیں۔ ٹیکس چور افراد رکن پارلیمنٹ بننے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے لہذا ہر امیدوار کے لیے لازم قرار دیا جائے کہ وہ کاغذات مامزدگی جمع کراتے وقت اپنا این ٹی این نمبر اور ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرائے تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ رکن اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والا امیدوار ٹیکس ادا کرتا رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن