رواں مالی سال کے دوران پنجاب یوتھ انٹرن شپ کیلئے 1.5ارب روپے مختص کیے گئے: وزارت خزانہ
لاہور (کامرس رپورٹر) وزارت خزانہ پنجاب کے حکام نے کہا کہ پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میں پنجاب یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے لئے 1.5 ارب روپے مختص کئے گئے جن میں سے ابتک صوبائی محکمہ یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹور ازم کو پندرہ کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے اور باقی فنڈز بھی محکمہ کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کئے جائیں گے۔