ایشیا کے سب سے بڑے میٹرو بس سسٹم کا افتتاح
سید مبشر حسین .........
میٹروبس سروس کا آغازہورہا ہے ، ہم نے گزشتہ گیارہ ماہ کے عرصے میں اس عظیم الشان پراجیکٹ کے حوالے سے حمایت اور تنقید پر مبنی کئی تبصرے سنے اور پڑھے بھی لیکن آج کا موضوع کلام اہل لاہور اور پنجاب کیلئے اس منصوبے کی افادیت اور آنیوالے وقتوں میں عوام پر اس کے براہ راست اور بلواسطہ مثبت اثرات اور معاشی سرگرمیوں کی تصویر کشی ہے-وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی سنجیدہ کاوش اوربرادر ملک ترکی کے تعاون سے لاہورمےں ماس ٹرانزٹ کے ©© نظام پر کام کا آغاز کیاگےااور اب اس منصوبے کا عوام کیلئے افتتاح ہورہا ہے- مسافروں کی شہر مےں اےک مقام سے دوسرے تک منتقلی کا ےہ عظیم الشان منصوبہ تین کاریڈور زپر مشتمل ہے-گجومتہ سے شاہدرہ تک 27کلومیٹر طویل اس منصوبے میں 27سٹیشنز کے جدید ترین ٹرمینلز پر مسافروں کیلئے دیگر سہولیات کے علاوہ ای ٹکٹنگ کا ماڈرن نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے-مین کیرج وے کے ہر کلو میٹر پر سٹیشنز اور مسافروں کی یہاں تک پیدل رسائی کیلئے 32اوورہیڈ پلوں کی تعمیر بھی اس منصوبے میں شامل ہے-میٹرو بس کے انتظامی امور چلانے کیلئے اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے -لوگوں کو روزگار بھی ملا ہے ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ، میٹرو بس سروس کے صفائی کے نظام کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے معاہدہ طے پایا ہے جبکہ اس کی حفاظت اور نگرانی کیلئے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے -روٹ پر جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیںجہاں 300سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے- میٹرو روٹ پر ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے پی ایچ اے کے تعاون سے خوبصورت آرائشی پودے لگائے گئے ہیں جس سے لاہور کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے ہیں- میٹرو بس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہوگا اورپہلے2ہفتے شہری مفت سفر کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے- اس منصوبے سے شہریوں کا ٹرانسپورٹ کلچر بد ل جائیگا اور لاہورکا شمار بھی دنیا کے ان چند ترقی یافتہ شہرو ں میں ہونے لگے گا جہاں کے شہری تیز رفتار ذریعہ ٹرانسپورٹ سے استفادہ کرتے ہیں اور بہت کم وقت میں اپنے دفتر ‘ سکول یا روزگار کی جگہ پہنچ جاتے ہیں -30 ارب روپے کی لاگت سے تیز رفتار بسوں کے چلنے کیلئے گجومتہ سے شاہدرہ تک 27کلو میٹر طویل خصوصی راستہ تعمیر کیاجاچکا ہے جس کے نتیجے میں ہر ایک گھنٹے کے دوران 18ہزار افراد ان بسوں کے ذریعے سفر کر سکیں گے -پاکستان میں اندرون شہر کے اس پہلے منفرد سفری نظام کے ذریعے لوگوں کو جدید ،منفرد اور پروقار سفر کی سہولت دستیاب ہوگی اور 2گھنٹے سے زائد کا سفر 55منٹ میں طے ہوگا ، ہر پانچ منٹ کے بعد بس دستیاب ہوگی ، ہر ایک کلو میٹر کے بعد جدید بس سٹیشن تعمیر کیا گیا ہے ، جہاں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے -خواتین اور معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں اور خودکاربرقی زینے لگائے گئے ہیں-مےٹرو بس سسٹم کو ٹرےفک کے مسائل سے بچانے کےلئے 9.6کلومیٹر پر محیط جنوبی اےشےا کا طویل ترین فلائی اوور بھی تعمیر کےا جا رہا ہے -ےہ سسٹم ©©مےن فےروز پور روڈ کی ملحقہ چھوٹی اور رابطہ سڑکوں سے بھی ملی جلی ٹرےفک کا لوڈ اور شور شرابہ سمےت فضائی آلودگی مےں کمی لا نے مےں اہم کردار ادا کریگا-فےروز پور روڈ پرمےن ٹرےک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کلمہ چوک پر پےدل سڑک پار کرنے والوں کےلئے انڈر پاس کے علاوہ ماڈل ٹاو¿ن موڑ سے مڑنے والی ٹرےفک کےلئے بھی اےک اضافی انڈر پاس کو منصوبے مےں شامل کےا گےا ہے-میٹرو بس کا مخصوص راستہ 9تا 10میٹر کشادہ ہے جو3.5میٹر چوڑی 2لےنز اوراےک میٹرچوڑی لچکدارپٹی پر مشتمل ہے جسے 1.7میٹربلند اور60سنٹی میٹر چوڑے دوہرے بےرئےر کے ذریعے عام ٹرےفک سے علےحدہ کےا جاتا ہے-ہائی وےز ڈیزائن کے مستند معےارAASHTOکے مطابق 3.5میٹر چوڑی 2لےنزکے بےرونی شولڈرزکی چوڑائی 40سنٹی میٹررکھی گئی ہے- اس پراجےکٹ پر کام کے دوران پہلے سے موجود عام سڑکوں کی بحالی اوراصلاح پر کام بھی کےا جا رہا ہے -عام ٹرےفک کےلئے فےروز پورروڈپرڈیزائن سپیڈ60 کلومیٹر فی گھنٹہ،ہر کےرج وے پر لےنز کی کم از کم تعداد3 اور لےن کی چوڑائی3تا3.3میٹررکھی گئی ہے- اسکے علاوہ فےروز پور روڈ کو5سنٹی میٹرچوڑی اضافی اسفالٹ کی تہہ بچھا کر بہتر بناےا گیا ہے- یہ پراجےکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے اہل لاہور کےلئے آرام دہ ،محفوظ، سبک رفتاراور باکفاےت ٹرانسپورٹ کے وعدہ کی تکمیل ہے-اپنی نوعےت کا ےہ منفرداور پاکستان مےں پہلا سسٹم ہے جہاں عام شہرےوں کو ٹرےفک جام اورشور شرابہ کی سنگین تکالیف سے نجات دلانے مےں مدد دے گاوہاںےہ تےزترین نظام پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کر نے والوں کو بر وقت منزل مقصود پر پہنچا کران کا قیمتی وقت بھی بچائے گا-تےز رفتاری سے تکمیل کی جانب گامزن پراجےکٹ شہر مےں مواصلاتی انقلاب کا پےش خےمہ ثابت ہو گا-میٹرو بس منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میںانقلاب برپا کردیگااور اسے ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا- اس سروس سے معاشرے کی طبقاتی تقسیم پر کاری ضرب لگے گی اور لاہور کی پوش اور پسماندہ آبادیوں میں” کلاس“ کا فرق ختم ہو جائیگااور عام آدمی بھی آبرومندانہ طریقے سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکے گا-مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف میٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے - افتتاحی تقریب میں کم از کم ایک لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے اور اس میں ترکی کے نائب صدر اور استنبول کے میئر کے علاوہ کئی غیرممالک کے سفیر ،صحافی اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے-میٹرو بس سروس سہولت اور جدت کا امتزاج ہے اور یہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا نہ صرف اہل لاہور اورپنجاب بلکہ پورے پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے- میٹروبس سروس صرف ایک بس روٹ کا آغاز نہیں ہے بلکہ اس کے آغاز سے اس روٹ پر امیدوںکاایک نیا شہر بھی آباد ہورہا ہے جہاں لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، نئی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا اور فاصلے بھی سمٹ جائیں گے اور شہریوں کی عزت نفس بھی بحال ہوگی-