پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی صف بندی، زرداری، نواز ملاقات کا امکان نہیں
لاہور (فرخ سعید خواجہ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اگرچہ ورکنگ ریلیشن شپ تو پہلے ہی ختم ہو چکی ہے لیکن اب پی پی اور ق لیگ کے اتحاد کے بعد لگتا ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سماجی تعلقات بھی ختم ہونے کو ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے صدر زرداری کے لاہور میں قیام کے دوران نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں۔ دونوں اطراف سے ملاقات کی کوئی خواہش سامنے نہیں آئی اور اس طرح میڈیا میں پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں کہ رائے ونڈ میں ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بڑی جماعتیں اب ایک دوسرے کے خلاف انتخابی صف بندی کر رہی ہیں اور اس موقع پر نواز شریف صدر زرداری سے ملاقات کو مناسب نہیں سمجھتے۔
صف بندی