• news

بحالی صوبہ بہاولپور کا اجلاس، دینی و سیاسی قائدین پر مشتمل گرینڈ الائنس بنانے پر اتفاق

احمد پور شرقیہ (آئی این پی) بحالی صوبہ بہاولپور کی حامی سیاسی و دینی جماعتوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے قائدین پر مشتمل ’گرینڈ الائنس‘ کی تشکیل پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہے کہ متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم سے بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کو تیز ترکیا جائے۔ یہ فیصلہ بحالی صوبہ بہاولپور تحریک کے قائد محمد علی درانی کی رہائش گاہ پر جمعیت علماءاسلام (ف) اور متحدہ محاذ صوبہ بہاولپور کے قائدین کے مشترکہ اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جے یوآئی (ف) پنجاب کے امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، میاں محمد مظہر نثار، قاری عظیم بخش، چودھری محمد اکرم، قاری ظفر اقبال شریف، مولانا نذیر احمد وارن، قاری سیف اللہ خالد، قاری سیف الرحمن راشدی، متحدہ محاذ صوبہ بہاولپور کے رہنما مخدوم سید ناصر بخاری و دیگر قائدین شریک تھے۔ اجلاس میں بحالی صوبہ بہاولپور کے حوالہ سے اب تک کی پیشرفت اور جاری تحریک کے مختلف پہلوﺅں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیاگیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن