امریکی تحریک طالبان سے مذاکرات روکنے کے لئے دباﺅ ڈال رہے ہیں
کراچی (خصوصی رپورٹ) امریکی تحریک طالبان سے مذاکرات روکنے کے لئے دباﺅ ڈال رہے ہیں۔ امت کے مطابق انہیں خدشہ ہے پاکستان حکومت سے معاہدے کے بعد ٹی ٹی پی کی تمام توجہ افغانستان پر مرکوز ہو جائے گی جہاں افغان طالبان غیر ملکی افواج کے خلاف حتمی راﺅنڈ کی تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستانی اداروں نے دباﺅ کو مسترد کرکے اپنی ترجیحات کے مطابق مناسب وقت پر بات چیت کا فیصلہ کر لیا۔