• news

ڈرون حملوں میں سویلین بھی جاں بحق ہوئے ہیں، اوباما انتظامیہ وسیع تر بحث جاری ہے، برینن کا اعتراف

واشنگٹن(این این آئی) امریکی سینٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے نامزد سی آئی اے سربراہ جان برینن سے ڈرون حملوں سے متعلق قانونی جواز طلب کیا، ڈرون پروگرام اور حملوں کے بارے میں تند وتیز سوالات کئے اور حملوں کا قانونی جواز پیش کرنے پر زور دیا۔ برینن نے تسلیم کیا کہ اوباما انتظامیہ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے بارے میں وسیع تر بحث جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔ برینن نے تسلیم کیا کہ ڈرون حملوں میں سویلین بھی جاں بحق ہو جاتے ہیں تاہم غلطی کا اعتراف کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن