• news

شٹل ٹرین سروس بحالی پر صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں: آصف ہاشمی


لاہور (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان سید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ میں شٹل ٹرین سروس کی بحالی پر صدر زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا بے حد شکر گزار ہوں۔ اس سروس سے عوام کو سفری مشکلات سے نجات اور کاروبار میں مدد ملے گی۔ شاہدرہ میں ریلوے اسٹیشن پر شٹل ٹرین سروس کی بحالی و افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام جس میں سینکڑوں افراد و خواتین کی بڑی تعداد شرکت کی جبکہ سید فراز ہاشمی ایڈووکیٹ سمیت پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ اپنے خطاب میں آصف ہاشمی نے کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بنایا جائے گا ۔ کامیاب ہو کر راوی پر 4پل بنواﺅں گا

ای پیپر-دی نیشن