میٹروبس کے افتتاح سے پہلے متاثرین فیروز پور روڈ کو ادائیگیاں کی جائیں: کامل علی آغا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ میٹرو بس کا ٹریک تاجروں، دکانداروں کی چیخوں، آہوں اور سسکیوں پر تعمیرہوا ،خادم اعلیٰ جنگلہ بس کے افتتاح سے قبل فاقوں کا شکار متاثرین فیروز پور روڈ کو معاوضہ ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نامکمل منصوبے کو مکمل ظاہر کرنا بدحواسی اور دروغ گوئی ہے،لاہور میں ٹریفک کا بدترین بحران میٹرو بس کا پہلا تحفہ ہے۔